23 اپریل 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اردن نے اسرائیلی جنگی جہازوں کو اپنی فضائی حدود سے استفادہ کی اجازت دیکر فلسطینیوں کے ساتھ خیانت کے حلقہ کو مکمل کردیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل سید حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ اردن نے اسرائیلی جنگی جہازوں کو اپنی فضائی حدود سے استفادہ کی اجازت دیکر فلسطینیوں کے ساتھ خیانت کے حلقہ کو مکمل کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اردن کے ایک طرف اسرائیل کے ساتھ روابط مضبوط ہیں اور دوسری طرف شام میں داخل ہونے کے لئےاردن نے اپنی سرحد  القاعدہ دہشت گردوں کے لئے کھول دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عرب ممالک کے تمام بادشاہ امریکی اور اسرائیلی آلہ کار ہیں جو مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔

.......

/169